اسرائیلی فورسز کا فلسطینی مریضوں پر تشدد

0
65

 

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے غزہ کے الشفاء ہسپتال پر حملہ کر کے اپنی بربریت کا مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہےکہ اسرائیلی قابض فوجی ٹینکوں کے ساتھ غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق 6 اسرائیلی ٹینک اور 100 سے زائد اسرائیلی فوجی ہسپتال میں داخل ہوئے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہےاور دھمکیاں بھی دیں۔

حماس کی وزارت صحت نے کہا کہ اس وقت ہسپتال میں تقریباً 2300 افراد موجود ہیں جن میں 650 مریض، 200 سے 500 ملازمین اور تقریباً 1500 شہری شامل ہیں۔

حماس نے الشفاء ہسپتال کے محاصرے اور اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن کو ٹھہرایا، یہ سمجھتے ہوئے کہ اسرائیل نے یہ قدم امریکی اجازت کے بعد اٹھایا۔ اسرائیل اس بہانے ہسپتال پر حملہ کررہا ہے کہ اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ہم اسپتال میں حملہ اور فائرنگ نہیں دیکھنا چاہتے جب کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

Leave a reply