سابق وزیراعلی کی ضمانت ؟ 

0
282
سابق وزیراعلی کی ضمانت ؟ 

 

ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن عدالت میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمہ میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کل 15 نومبرتک ملتوی کردی گئی ۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن میں پیش کیا گیا ہے ۔

عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ کل طلب کر لیا اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Leave a reply