خوشخبری: آئندہ سال حج پہلے کی نسبت سستا ہوگا

0
94

ہاٹ لائن نیوز : عازمین حج کیلیے خوش خبری ہےکہ آئندہ سال کاحج پہلےسے سستاہوگا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستانی حکام نے حج اخراجات کم رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اگلے برس حج اخراجات میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی متوقع ہے۔

نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور بدھ کو ہونے والے اہم اجلاس میں پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔

نظرثانی شدہ پالیسی میں پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی درخواست پر دو ترامیم شامل ہیں، پالیسی کے تحت 10 سال سے کم عمر بچوں کو بھی حج پر جانے کی اجازت ہوگی اور 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کو اسسٹنٹ کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔ .

رواں مہینےسے سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستیں موصول ہونےکا امکان ہے، یادرہےکہ گزشتہ سال عازمین سے 11 لاکھ 75 لاکھ روپےوصول کیےگئے تھے۔

Leave a reply