پولیس کو جیولرز کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

0
64

 

ہاٹ لائن نیوز : پولیس کی جیولرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے چیئرمین آل پاکستان سمال جیولرز ایسوسی ایشن اعجاز پھلروان کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی طرف سے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار جیولرز کی ایک رجسٹرڈ تنظیم اور قانون کے پابند ہیں ، صوبائی محتسب کے پاس پولیس نے ایس او پیز کی سمری پیش کی ، ان ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہاہے ، پولیس اہلکار بے بنیاد الزامات کے تحت جیولرز کو تنگ کرتے ہیں ، پولیس اہلکار چوری کا سونا خریدنے کے بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں ، جیولرزسونا فروخت کرنے والوں کے شناختی کارڈ بھی رکھتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ سونا خریدنے سے پہلے متعلقہ تھانے کی پولیس تصدیق کرے، جیولرز کسی قسم کے غیر قانونی فعل میں ملوث نہیں ہیں ،

 

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو جیولرز کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

Leave a reply