پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

0
0
پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اس مالی معاونت کا مقصد ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس رقم سے پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ معیاری اور کم لاگت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تیاری پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی شفاف جانچ پڑتال اور مالیاتی خطرات کا مؤثر انتظام اس پروگرام کے اہم اہداف میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے گی۔

پروگرام کے تحت چار وفاقی وزارتوں اور متعلقہ اداروں میں خصوصی پی پی پی یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے، جبکہ 2026 سے 2030 تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی فہرست تیار اور منظور کی جائے گی۔

اس اقدام سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے متبادل مالی وسائل فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

Leave a reply