
اسلام آباد: پاکستان میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کی نئی بنیادی قیمت 27.31 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بجلی کی خریداری کے اخراجات اور آئندہ ٹیرف کے تعین کے لیے تخمینے سامنے آئے ہیں۔
دستیاب معلومات کیمطابق، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سال ء2027 کیلیے بجلی کی مجموعی خریداری کیلاگت تقریباً 3.55 ٹریلین روپے رہنے کاتخمینہ لگایاہے۔
بجلی کی خریداری کی متوقع قیمت 27.309 روپے فی کلو واٹ آور، یعنی فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ تخمینہ بجلی کے نرخوں پر آئندہ نظرثانی کے عمل کا حصہ ہے۔
مجوزہ نظرثانی کے تحت بجلی کی بنیادی لاگت یا ریفرنس کاسٹ کا تعین کیا جائے گا، جسے صارفین کے لیے نئے ٹیرف مقرر کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ اس عمل کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے متوقع ہے۔
تاہم، 27.31 روپے فی یونٹ کی قیمت فی الحال ایک تخمینہ ہے، حتمی منظور شدہ ٹیرف نہیں۔ صارفین کے لیے قابلِ اطلاق نرخوں کا انحصار متعلقہ حکام کی نظرثانی اور حتمی فیصلے پر ہوگا۔









