پیٹرول پمپس کے لیے خطرے کی گھنٹی؟ وزیراعظم نے اچانک کیا حکم دے دیا

0
9
پیٹرول پمپس کے لیے خطرے کی گھنٹی؟ وزیراعظم نے اچانک کیا حکم دے دیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پرحکومتی ریلیف کو عوام تک نہ پہنچانے والے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب سے صارفین کو ریلیف فراہم نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان تھا، تاہم حکومت کے بروقت فیصلے کے باعث یہ اضافہ روک دیا گیا۔

انہوں نے ایل پی جی کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومت کی اولین ترجیح سکیورٹی ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Leave a reply