سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر

0
42

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو شدید سردی کی لہر کا سامنا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے موسمی نقشوں کے مطابق ملک میں سردی کی شدید لہر داخل ہوگئی ہے۔

سبق ویب سائٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اس ہفتے کے وسط تک بتدریج لہیروروپ کے مشرق سے مغربی علاقوں کی طرف بڑھے گا اور ہفتے کے آخر تک پورے ملک میں پھیل جائے گا۔

سعودی عرب کے شمالی علاقے سردی کی اس شدید لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جس کے بعد یہ لہر وسطی علاقوں کو بھی متاثر کرے گی۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس لہر کی وجہ سے تبوک، مدینہ ، الجوف، حائل، اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

Leave a reply