
گیس کی طلب اور دستیابی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔
کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو روزانہ تین مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔
نئے شیڈول کے تحت صبح کے وقت گیس کی فراہمی صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 9 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوپہر میں 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
اسی طرح رات کے وقت شام 6 بجے سے 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد سردیوں میں گیس کی دستیابی کو بہتر بنانا اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران گیس کی محدود دستیابی کے پیش نظر یہ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے، جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگا۔









