سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

0
0
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور مکمل کرنے میں ناکام رہی، جس پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کے 5 فیصد جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

آئی سی سی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں قومی ٹیم نے 326 رنز کا ہدف تین وکٹوں سے حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

پاکستان نے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی، تاہم سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے باعث اسے آئی سی سی کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply