
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ طلاق کے بعد اپنے بچوں کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں اور عماد وسیم بچوں سے ملاقات نہیں کرتے۔
ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ عماد وسیم نے آخری مرتبہ نومبر 2025 میں بچوں سے ملاقات کی تھی۔ ان کے مطابق، وہ اس وقت اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے۔
ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بعد عماد وسیم نے نہ بچوں سے دوبارہ ملاقات کی اور نہ ہی ان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کی ذمہ داریاں خود نبھا رہی ہیں۔









