واٹس ایپ کا نیا روپ، صارفین حیران رہ جائیں گے!

0
28
واٹس ایپ کا نیا روپ، صارفین حیران رہ جائیں گے!

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے ذریعے اب ذاتی اکاؤنٹس پر بھی فیس بک کی طرز پر کور فوٹو لگانا ممکن ہوگا۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اس نئے فیچر کی آزمائش دیکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایپ کے سیٹنگز پیج کو بھی نئے انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ جدید اور بہتر انٹرفیس فراہم کیا جا سکے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی پروفائل تصویر کے ساتھ الگ سے کور فوٹو بھی لگا سکیں گے۔ اس طرح پروفائل پر دونوں تصاویر بیک وقت نظر آئیں گی اور کور فوٹو موجودہ پروفائل پکچر کی جگہ نہیں لے گی۔

اس فیچر کی ایک اہم خصوصیت پرائیویسی کنٹرول بھی ہے۔ صارفین اپنی مرضی سے طے کر سکیں گے کہ ان کی کور فوٹو کون دیکھ سکتا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کور فوٹو کو سیٹنگز کے پروفائل سیکشن میں پروفائل تصویر کے اوپر نمایاں جگہ دی جائے گی، جس سے اکاؤنٹ کا مجموعی انداز مزید خوبصورت اور جدید ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت کور فوٹو کی سہولت واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس تک محدود ہے، تاہم نئے فیچر کے ذریعے عام صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور واٹس ایپ کی جانب سے اس کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a reply