پاکستان کے سابق سپہ سالار جنرل عبد الوحید کاکڑ چل بسے

0
45
پاکستان کے سابق سپہ سالار جنرل عبد الوحید کاکڑ چل بسے

راولپنڈی: پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر پاک فوج کی قیادت اور افسران نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مرحوم جنرل کی عسکری خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اور دفاعی شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

پاک فوج نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کو جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a reply