
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچ روز تک کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ نرخ 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1201 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 14 ڈالر اضافے کے بعد 4009 ڈالر ہوگئے۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسلسل کئی روز سے جاری کمی کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر مقامی صرافہ بازار کی توجہ مرکوز ہے۔









