ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون فروخت کے لیے پیش، قیمت پاکستانی صارفین کو حیران کر دے گی

0
46
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون فروخت کے لیے پیش، قیمت پاکستانی صارفین کو حیران کر دے گی

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون ‘آئی فون ڈو’ کی فروخت شروع کردی ہے۔ جدید ڈیزائن اور منفرد خصوصیات کے حامل اس فون کی زیادہ قیمت نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 23 اکتوبر کو سیلز کے آغاز سے قبل سڈنی، آسٹریلیا سمیت مختلف مقامات پر ایپل اسٹورز کے باہر خریداروں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ابتدائی پری آرڈرز کے دوران فون کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی جس کی وجہ سے کچھ صارفین کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

512 جی بی اسٹوریج والے فون کی آسٹریلیا میں قیمت 3,899 AUD ہے، جو کہ تقریباً 2,734 امریکی ڈالر یا 756,000 پاکستانی روپے ہے۔

ابتدائی جائزوں نے فون کے نفیس ڈیزائن اور اسکرین پر نشان کو کم نمایاں رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ تاہم ٹیلی فوٹو کیمرے کی عدم موجودگی، کچھ ایپس کی مطابقت اور روزمرہ کے استعمال میں ممکنہ مشکلات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کی شمولیت سے فولڈ ایبل فونز کی مقبولیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس کی کامیابی کا انحصار قیمت، کارکردگی اور صارف کے عملی تجربے پر ہوگا۔

Leave a reply