یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں

0
14
یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں

یوٹیوب نے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپس میں نئی تبدیلیاں شروع کر دی ہیں۔ ان اپ ڈیٹس کا مقصد صارفین کے لیے اپنی پسند کی ویڈیوز تلاش کرنا اور متعلقہ مواد تک رسائی آسان بنانا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی نئی اپ ڈیٹس میں ایپ کے ٹاپ بار کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت سبسکرپشنز ٹیب کو اسکرین کے نیچے سے منتقل کر کے سب سے اوپر ہوم بٹن کے قریب دکھایا جائے گا، جب کہ اس کے نیچے ایک سرخ لکیر بھی نظر آئے گی۔

نئے ڈیزائن میں لائیو میوزک اور موویز اینڈ ٹی وی جیسی فیڈز بھی شامل ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق مواد تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کی ایک نمایاں خصوصیت نیا پلس (+) بٹن ہے، جو صارفین کو اپنی پسند کے موضوعات کی بنیاد پر اپنی مرضی کے مطابق فیڈ بنانے کی اجازت دے گا۔ ان فیڈز میں متعلقہ موضوع سے متعلق ویڈیوز پیش کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مفت صارفین تین کسٹم فیڈز کو محفوظ کر سکیں گے جبکہ یوٹیوب پریمیم صارفین آٹھ کسٹم فیڈز کو محفوظ کر سکیں گے۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر امریکہ میں متعارف کرائی جا رہی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی دستیابی بعد میں متوقع ہے۔

Leave a reply