
لاہور: پنجاب حکومت نے آٹے کی فروخت کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مارکیٹوں میں 20 کلو کے بجائے 10 کلو آٹے کے تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد آٹے کی دستیابی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم اور آٹے کی غیرقانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی سرحدوں پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف مکمل کرنے اور سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے ہدایتکی کہ نمبردار، غوری پال اسکیم اوراپنا کھیت، اپناروزگار‘‘ پروگرام کے تحت آنیوالی زمینوں پر بھی گندم کاشت کیجائے تاکہ پیداوار میں مزیداضافہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سرکاری نرخوں پر پھلوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں مارکیٹ مارٹس قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے گندم کی پیداوار بڑھانے، آٹے کی فراہمی بہتر بنانے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔








