
بالی ووڈ اداکارہ اور گلیمرس ماڈل ملائکہ اروڑا متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد پہنچیں جہاں انہیں برقع اور سر ڈھانپے دیکھا گیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ جگہیں رک کر سوچتی ہیں جب کہ کچھ دل کو چھو جاتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ جگہ دونوں جذبات کو ابھارتی ہے۔
ملائکہ اروڑہ کے دورے کے دوران یوگا پریکٹیشنر اور کاروباری سرویش ششی بھی موجود تھے۔
دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رشتے کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئیں تاہم اس حوالے سے بھی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
ملائکہ اروڑہ اس سے قبل بھی اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی کے بارے میں طرح طرح کے تبصرے اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔









