سہیل آفریدی اور جنید اکبر کی گرفتاری کا دعویٰ، سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہ آ سکی

0
10
سہیل آفریدی اور جنید اکبر کی گرفتاری کا دعویٰ، سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہ آ سکی

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق خبروں کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی۔ دوسری جانب متعلقہ سرکاری اداروں کا مؤقف سامنے نہ آنے کے باعث اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے لانگ مارچ میں استعمال ہونے والے کنٹینر کی بعض ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں کنٹینر سڑک پر خالی کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور مارچ کے شرکا چارسدہ میں کنٹینر چھوڑ کر روانہ ہو گئے، تاہم ان ویڈیوز کے مقام، وقت اور ان سے متعلق دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

 ا

Leave a reply