
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ سے سامنے آنے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 658 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا نیچے آنا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 ہزار 119 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت تقریباً ایک ڈالر گھٹ کر 60.10 ڈالر ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 488 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 86 روپے کمی سے 5 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تازہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔









