سرکاری حج اسکیم کے عازمین کے لیے اہم اطلاع

0
21
سرکاری حج اسکیم کے عازمین کے لیے اہم اطلاع

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج سے دوسری قسط وصول کرنے کا سلسلہ آج 5 اکتوبر سے شروع ہوگیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج اپنی دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر 2026 کے دوران جمع کرا سکتے ہیں۔ قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ حج درخواست منسوخ سمجھی جائے گی۔ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازم حج کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم واپس کردی جائے گی۔

Leave a reply