پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، نئی قیمتیں جاری

0
34
پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جو اس سے قبل 392 روپے 5 پیسے تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply