پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں

0
24
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تقرری کا عمل شروع کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق امیدوار کے پاس لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیٹیشن ہونا ضروری ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم پانچ سالہ تجربہ بھی درکار ہوگا۔

خواہشمند امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بورڈ کو اپنی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کی ذمہ داریوں کے دوران ایشین گیمز ان کی آخری سیریز ہوگی، جس کے بعد پی سی بی نئے بولنگ کوچ کی تقرری کرے گا۔

Leave a reply