پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0
11
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں 15 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے ہائی اسپیڈ ڈیزل 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر تھا۔

وزارت کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد شہریوں پر سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

Leave a reply