دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بنائے جا سکتے ہیں: اعظم نذیر تارڑ

0
0
دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بنائے جا سکتے ہیں: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ نئے صوبوں کے قیام پر متفق ہوں تو آئینی طریقہ کار کے تحت دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بنائے جا سکتے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سب سے اہم چیلنج انتخابات کا انعقاد تھا، جو ان کے مطابق پرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام آئینی طریقہ کار کے ذریعے ممکن ہے اور اس کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم متعدد مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں اور حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کا فیصلہ کرنے کا اختیار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاس تھا۔

Leave a reply