لندن: صدر زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

0
0
لندن: صدر زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لندن میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور مختلف قومی و سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ون آن ون بات چیت بھی ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات سمیت اہم قومی معاملات زیر غور آئے، جبکہ وزیر داخلہ نے صدرِ مملکت کو ایک اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث سمیت مختلف قومی معاملات پر صدر زرداری نے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش اہم مسائل کا حل قومی مفاد اور باہمی مشاورت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

صدرِ مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی اور متعلقہ فریقوں کو قومی مفاد میں مل کر آگے بڑھنا ہوگا، کیونکہ قومی اتفاقِ رائے کے بغیر کسی بھی معاملے کا دیرپا اور پائیدار حل تلاش کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتوں پر محیط ہوگا۔

Leave a reply