
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 2 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔









