قومی ہاکی چیمپئن شپ، انعامی رقم میں بڑا اضافہ

0
15
قومی ہاکی چیمپئن شپ، انعامی رقم میں بڑا اضافہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کے مطابق قومی چیمپئن شپ کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جو گزشتہ انعامی رقم کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اب لاکھوں روپے کی انعامی رقم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ماضی میں قومی مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کو عموماً ڈیلی الاؤنس اور رہائش کی سہولت فراہم کی جاتی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد آئندہ جنوری میں کیا جائے گا۔

Leave a reply