آپ کے فون پر لگا یہ حفاظتی شیشہ الٹا خطرناک تو نہیں؟

0
20
آپ کے فون پر لگا یہ حفاظتی شیشہ الٹا خطرناک تو نہیں؟

موبائل فون کی اسکرین کو خراشوں اور ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے اسکرین پروٹیکٹر کا استعمال عام ہے۔ تاہم گرنے یا کسی سخت چیز سے ٹکرانے کے بعد اگر پروٹیکٹر میں دراڑیں پڑ جائیں تو اسے مسلسل استعمال کرنا مناسب نہیں۔
ماہرین کے مطابق بری طرح متاثرہ، خصوصاً شیشے سے بنے اسکرین پروٹیکٹر کے ٹوٹے ہوئے کنارے انگلیوں کو زخمی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خراب پروٹیکٹر اسکرین کے بعض حصوں میں ٹچ کی کارکردگی بھی متاثر کر سکتا ہے۔
دراڑوں والے پروٹیکٹر کی موجودگی میں فون کی اصل اسکرین بھی مکمل طور پر محفوظ نہیں رہتی، اس لیے نقصان زدہ پروٹیکٹر کو بروقت تبدیل کرنا بہتر ہے۔
پرانا پروٹیکٹر اتارتے وقت بھی احتیاط ضروری ہے۔ فون بند کرنے کے بعد کیس ہٹا کر کسی پتلے پلاسٹک کارڈ کی مدد سے پروٹیکٹر کو کنارے سے آہستگی سے اٹھایا جا سکتا ہے۔ اسے زبردستی کھینچنے سے فون کی اصل اسکرین کو نقصان پہنچنے یا ہاتھ زخمی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
پروٹیکٹر ہٹانے کے بعد اسکرین کو نرم مائیکرو فائبر کپڑے سے صاف کرکے نیا پروٹیکٹر لگایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ یہی ہے کہ اگر اسکرین پروٹیکٹر واضح طور پر ٹوٹ چکا ہو یا اس کے کنارے تیز ہو گئے ہوں تو اسے تبدیل کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

Leave a reply