
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے کاروباری دن بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کم ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,543 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 4,436 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی سامنے آئی تھی، جب فی تولہ قیمت میں 15,100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کے نرخ میں اضافہ ہوا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 67 روپے بڑھ کر 7,179 روپے ہوگئی۔









