“80 سالہ نظام ناکام، بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں: محسن نقوی کا دوٹوک اعلان”

0
9
"80 سالہ نظام ناکام، بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں: محسن نقوی کا دوٹوک اعلان"

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور وزیراعظم اپنی آئینی مدت ہر صورت پوری کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تمام وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی وزارت کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ شفاف انداز میں کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ کے نتائج عوام کے سامنے پیش کیے جائیں تاکہ مختلف وزارتوں کی کارکردگی واضح ہو سکے۔ ان کے مطابق وہ بطور وزیر داخلہ اپنی کارکردگی پر وزیراعظم کو جوابدہ ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں رائج نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور مؤثر گورننس کے لیے بنیادی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وقتی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ دیرپا اصلاحات پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جمہوری نظام کے حامی ہیں اور حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں اور مدت مکمل کرے گی۔ ان کے مطابق ملکی نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave a reply