پاکستان نے ایل این جی کے ایک اسپاٹ کارگو کی خریداری کا فیصلہ کرلیا

0
16
پاکستان نے ایل این جی کے ایک اسپاٹ کارگو کی خریداری کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایل این جی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ایل این جی کے ایک کارگو کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ عالمی ایل این جی سپلائرز سے بولیاں طلب کی گئی ہیں، جنہیں کل جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

پی ایل ایل کے مطابق موصول ہونے والی بولیاں کل ہی کھولی جائیں گی، جبکہ مطلوبہ ایل این جی کارگو کی سپلائی 4 سے 8 ستمبر کے دوران درکار ہے۔

حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دستیاب قیمتوں اور پیشکشوں کی بنیاد پر کارگو کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply