عاطف اسلم کے سفر کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ، ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

0
17
عاطف اسلم کے سفر کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ، ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ بے تکلف انداز میں گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں عاطف اسلم اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑی میں سفر کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی دوران ایک دوسری گاڑی ان کی گاڑی کے قریب آتی ہے، جس میں موجود مداح گلوکار کا مشہور گانا ’’دوری‘‘ گانا شروع کردیتے ہیں۔
مداحوں کو اپنے گانے سے محظوظ ہوتے دیکھ کر عاطف اسلم نے بھی خوشگوار ردعمل کا اظہار کیا اور گاڑی کی سن روف سے باہر آکر ان کے ساتھ گانے میں شامل ہوگئے۔
عاطف اسلم کا یہ بے تکلف انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا، جس کے بعد ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جانے لگی۔
صارفین کی جانب سے گلوکار کے اس دوستانہ انداز کو سراہا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Leave a reply