
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 200 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 558 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 52 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر قیمتی دھات کی قیمت میں مسلسل بڑھتا ہوا رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔









