9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت

0
74

9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس پرحملہ کیس میں 230 ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمدنوید اقبال نےسماعت کی ۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں 170 ملزمان کی ضمانتوں پر وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے ، عدالت نے دیگر ملزمان کے وکلاء سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیئے ۔

وکلاء ملزمان نے عدالت میں بتایا کہ پراسیکیوشن نے ابھی تک مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا پراسیکیوشن جان بوجھ کر مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہی ۔

عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پیش ہونے پر ضمانتوں ہر فیصلہ سنایا جائے گا ۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ ٫فرحان بخاری٫ شعبان علی ، زین عمران ٫محمد اکرم ٫ وجاہت نصیر٫ سنیل ارشاد مسیح٫ شعبان علی ,زمان خان ,بلال احمد، ارشد شہزاد , سید مظہر حسین,عبد اللہ حسن,محمود علی بخاری ,فیصل سعید ,زاہد فاروق ,مجدد حسین ,محمد زیشان امتیار ,سیف خان ,اون عباس اور یار گل سمیت 230 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔

Leave a reply