پی ایس ایل کے میچز خطرے میں

0
55

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس ایل دوبارہ شروع ہوگیا ہے ہم نےسموگ کی روک تھام کے لیے اتنا کام کیا ۔

عدالت نے کہا کہ اپ درخواست دائر کریں ہم سٹے کر دیتے ہیں ، آپ اتنی پٹیشن فائل کرتے ہیں یہ بھی لے آئیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت میں واسا,پی ایچ اے,حکومت وکیل سمیت دیگر محکموں کے لیگل ایڈوئزر پیش ہوئے۔

ریسٹورینٹ کے وکیل نے استدعا کی کہ ریسٹورینٹ کا ایک گھنٹہ کا وقت بڑھا دیا جائے ۔

وکیل پی ایچ اے نے عدالت کو بتایا کہ شاہدرہ کے قریب پی ایچ اے نے 16 ہزار درخت لگائے گئے ہیں ، ہمارے ایرگیشن اے میں طے پایا تھا کہ ایک درخت کاٹنے پر تین درخت لگائیں جائیں ، اب تک ایرگیشن والوں نے 3 سو درخت لگا دئیے ہیں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ اپ اس حوالے سے یہی پالیسی بنا دیں ایسا تو ہوتے رہنا ہے ۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ پچھلے سال عدالت نے کمیشن قائم کیا تھا ، کمیشن کے لوگوں کےتبادلے کیے جارہے ہیں ۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے لوگوں کے تبادلے ہوئے ۔

عدالت نے پی ایس ایل کی سکیورٹی سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پی ایس ایل کے باعث اسموگ کے تدراک کے لیے اقدامات بے اثر ہوگئے ، پی ایس ایل کے باعث لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

Leave a reply