31 جولائی: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دیں

0
10
31 جولائی: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ جائزے کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے مؤثر رہیں گی۔

Leave a reply