کوئٹہ: سورینج کوئلہ کان حادثہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 34 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

0
1
کوئٹہ: سورینج کوئلہ کان حادثہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 34 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں گیس کے باعث ہونے والے دھماکے کے بعد جاں بحق کان کنوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے دیگر مزدوروں کی تلاش اور انہیں نکالنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا، جس سے متعدد مزدور اندر پھنس گئے۔ ریسکیو ادارے دشوار حالات کے باوجود آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد تک جلد ازجلد رسائی کی کوشش کیجا رہی ہے۔
دریں اثنا، بلوچستان کے وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
حکام نے بتایا ہے کہ امدادی سرگرمیاں مکمل ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a reply