یوٹیوب وڈیوز سے متعلق بڑا فیصلہ

0
104

 

ہاٹ لائن نیوز : یوٹیوب انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے تیار کی جانے والی ویڈیوز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب جلد ہی اپنے صارفین سے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کے لیے کہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ AI سے تیار کردہ ویڈیو مواد سے متعلق قوانین آنے والے مہینوں میں نافذ العمل ہوں گے، کیونکہ فحش مواد کے ساتھ ساتھ اس ٹیکنالوجی کو دھوکہ دینے، گمراہ کرنے ، جعلی تصاویر بنانے کے لیے غلط استعمال کیے جانے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

Leave a reply