یوٹیوب نے صارفین کوحیرت میں ڈال دیا

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اگرگوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کیےبغیریوٹیوب کھولتےہیں تو ہوم پیج بالکل خالی ہوجائیگا۔

اس سے پہلے، اگر آپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کیے بغیر بھی یوٹیوب کھولتے ہیں، تو ایسی بہت سی ویڈیوز تھیں جن کی تجویز صارف کی مقامی تاریخ کی بنیاد پر کی جاتی تھی۔

تاہم، اب اگر آپ ویب براؤزر سے لاگ آؤٹ کرتے ہیں، یا گوگل اکاؤنٹ لاگ ان کے بغیر کسی براؤزر پر یوٹیوب کھولتے ہیں یا انکوگنیٹو موڈ استعمال کرتےہیں، تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کھولنےپر ایک خالی صفحہ نظر آئیگا۔

اس خالی صفحے پر ایک پیغام لکھا جائیگا جس میں صارف سے ویڈیوز تلاش کرنے کوکہا جائیگا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کیجانب سے اسکا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a reply