دورکنی بنچ کی سابق وزیر کی درخواست سننے سے معذرت

0
61

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر فواد چوہدری کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے اعتراضی درخواست پر سماعت ؛ دورکنی بنچ نے اعتراضی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی

جسٹس شہرام سرور چوہدری کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست پرسماعت نہیں کر سکتا ۔

دورکنی بنچ نے درخواست دوسرے بنچ میں لگانے کیلیے چیف جسٹس کو بھجوا دی ، لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس وحیدخان پرمشتمل بنچ نےاعتراضی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایا گیاہے۔

Leave a reply