یاسر نواز اور دانش نواز کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

0
17
یاسر نواز اور دانش نواز کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز اور دانش نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک رومانوی ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں دوبارہ تخلیق کر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ ویڈیو اصل میں اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی جانب سے شیئر کی گئی تھی، جس میں دونوں کو پارک میں رومانوی انداز میں وقت گزارتے دیکھا گیا۔ کلپ میں فضا علی پہلے اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھتی ہیں اور بعد میں اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی۔

اسی منظر سے متاثر ہو کر یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی انداز کو مزاحیہ ٹوئسٹ کے ساتھ پیش کیا، جس میں دونوں نے اصل سین کو ہلکے پھلکے انداز میں ری کری ایٹ کیا۔

ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردِعمل دیا اور اسے تفریح سے بھرپور قرار دیا۔ اداکار جنید خان نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اپنی رائے دی، جبکہ کئی صارفین نے اسے ہنسی مذاق سے بھرپور اور دلچسپ کاوش قرار دیا۔

Leave a reply