ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے کی ذمہ داری کس نے لی؟

0
75

جنوبی وزیرستان: (ہاٹ لائن نیوز) پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے زرملان ضلع میں ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جہاں ابتدائی طور پر 1000 ایکڑ بنجر زمین کو کاشت کے لیے موزوں بنایا جائے گا۔

اس کے بعد اس منصوبے کے ذریعے 44 ہزار ہیکٹر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا، منصوبے سے کسانوں کی معیشت میں بہتری آئے گی، غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے گا۔

علاقے کے لوگوں نے پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کاشتکاری کو فروغ دیا جائے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave a reply