شادی کے دن دلہاقتل 

0
100

 

ہاٹ لائن نیوز: چارسدہ روڈ پر ظلم کی انتہا ہوگئی، دولہا سڑک پر گولی لگنے سے جاں بحق جب کہ کار میں موجود دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی۔

ابتدائی تفصیلات کیمطابق پشاور کےتھانہ فقیرآباد کی حدود میں چارسدہ روڈپر فائرنگ کاافسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 22 سالہ دولہا عدنان عمرزادہ گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا اور ہسپتال لےجاتےہوئے راستے میں ہی دم توڑگیا۔

یہ المناک واقعہ دلہن کی رخصتی کے بعد ہوا، جب دولہا اپنی دلہن کو گھر لے جا رہا تھا کہ اچانک دولہے پر فائرنگ کی گئی جب کہ کار میں موجود دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی۔

دولہے کو خون میں لت پت نئے عروسی کپڑوں میں دیکھ کر ہسپتال کا عملہ حیران رہ گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

اے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے کی نگرانی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر باضابطہ مقدمہ درج کیا جائے گا جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply