ہائیکورٹ کا مذاق مت بنائیں ، عدالتی حکم جاری

0
130

ہاٹ لائن نیوز : ٹریفک پولیس کی جانب سے پولٹری فارم کی گاڑیوں کو روک کر حراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے سی ٹی او کو ارسال کرنےکا حکم دے دیا ، مرغیاں لے جانے والی گاڑی کےمالکان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور ٹریفک پولیس کو فریق بنایا گیا تھا ۔

درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ پولیس گاڑیوں کو روک کر کئی کئی گھنٹے کھڑا رکھتے ہیں،برائلر مرغیاں زیادہ سردی یا زیادہ گرمی کے باعث مر جاتی ہیں ، گاڑیوں کے قانون کے مطابق چالان کرنے پر ہمیں اعتراض نہیں ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹریفک پولیس کو پولٹری فارم کی گاڑیوں کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت اپ کی مرغیوں کو مرنے سے نہیں بچا سکتی،آپ کی درخواست پر نوٹس جاری نہیں کیے جا سکتے،ایسی درخواستیں دائر کر کے ہائیکورٹ کا مذاق مت بنائیں، ہم سی ٹی او کو آپ کی درخواست بھجوا دیتے ہیں ۔

Leave a reply