بشری بی بی کی طلاق کا ریکارڈ منظر عام پر

0
70

ہاٹ لائن نیوز : سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا معاملہ ؛بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلیے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ، عدالت نے آفس اعتراض ختم کر دیا ، عدالت نے درخواست کو نمبر لگانے اور درخواست گزار کو تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے آفاق ایڈووکیٹ کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، خاور مانیکا ، حکومت پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونیکےبعد موثر ہوتی ہے ، طلاق کی دستاویزات متعلقہ یوسی جمع ہونیکے بعد عدت کادورانیہ شروع ہوتا ہے ،خاور مانیکا و بشری بی بی کی طلاق میں قانونی تقاضےپورے نہیں کیے گئےتھے ، خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں عدت پوری نہ ہونے کا انکشاف کیا۔

Leave a reply