گھروں میں پانی کے میٹر لگانے کا حکم

0
65

ہاٹ لائن نیوز : سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے درختوں کی کٹائی کے حوالے سے سیکریٹری ایرگیشن اور پی ایچ سے سے روپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پانی کے میٹر گھروں میں جلد لگائے جائیں ۔

سموگ کے تدراک کے حوالے سے کیس کی سماعت پر ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نےریمارکس دئیے کہ درخت کاٹنے کا کون ذمدار ہے ؟ عدالت نے پی آیچ اے حکام اور سیکٹریری ایرگشین سے درخت کاٹنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سارے لاہور کو تباہ کر رہے ہیں اور دھیان صرف انڈر پاسز میں ہیں ، افسران گھروں میں بیھٹے ہوئے یہ لوگ سڑکوں پر نہیں نکلتے ، نہر کی صفائی کے دوران کتنے درختوں کو نقصان پہنچا اپ منگل کو اس حوالے سےمکمل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے ۔

اسطرح تو لاہور میں پانی حتم ہوجائے گا ، عدالت نے واسا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہہاکہ پانی کے لیے میٹرز کب تک شروع ہو جائیں گے جس پر واسا حکام کے وکیل نے بتایا کہ فروری کے اختتام تک میڑز کا کام شروع ہو جائےگا ۔

فاضل جج نے کہا کہ پانی کو بچانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے، لوگوں کے گھروں میں بل جائیں گے تو انہیں پانی کی اہمیت کا اندازہ ہوگا، واٹر لیول کو ہم نے ایک جگہ پر روک لیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply