فلسطینی صدرپرقاتلانہ حملہ

0
106

 

ہاٹ لائن نیوز : فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ ہوا ، جس میں ان کا ایک محافظ جاں بحق ہوگیا ہے ۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران فلسطینی صدر پرقاتلانہ حملےنےخطے میں شدیدخوف وہراس کی کیفیت پیدا کردی۔

ترک اخبار کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں کام کرنے والی تنظیم ’سنز آف ابو جندل‘ نے محمود عباس کو اسرائیل کیخلاف کارروائی کےلیے 24 گھنٹے کاوقت دیاتھا۔

وقفہ ختم ہوتے ہی محمود عباس کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں فلسطینی صدر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم محمود عباس کا ایک محافظ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیاہے۔

Leave a reply