گپی گریوال کی پاکستان آمد

0
80

ہاٹ لائن نیوز: بھارتی پنجابی فلم پروڈیوسر، اداکار اور گلوکار گپی گریوال اور دیگر معروف بھارتی فنکار کرتار پور پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکار افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور فلم ڈائریکٹر سید نور اور شیخ عابد نے کرتار پور میں بھارتی فنکاروں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں لیں۔

کرتار پور کا دورہ کرنے والے دیگر ہندوستانی فنکاروں میں بنوں ڈھلوں، کرم جیت انمول، تنو گریوال، یوگراج سنگھ، بی این شرما ، امردیپ گریوال حشینین چوہان، جمی شرماشامل ہیں۔

اداکار و گلوکار گپی گریوال اور دیگر بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتارپورپرحاضری دی۔

Leave a reply