گوگل کی جانب سے ایک زبردست نئی خصوصیت متعارف

0
47

ہاٹ لائن نیوز : ٹیک کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فوٹو کا ایک نیا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو تصاویر کو ترتیب دینے اور فون کو صاف رکھنے میں مدد دے گا۔

یہ فیچر فوٹو اسٹیکس کہلاتا ہے، یہ فیچر اس بات کی بنیاد پر منی البمز بناتا ہے کہ تصویر کب لی گئی تھی، جو ایک ہی وقت میں لی گئی تصاویر کو ایک جگہ جمع کرنے میں مدد کرتی ہے۔

فوٹو اسٹیکس فوٹوز کو اسی طرح ترتیب دیتا ہے جس طرح ایپل اپنی فوٹو البم ایپ میں آپ کے لیے سیکشن کے لیے تصاویر ترتیب دیتا ہے۔

گوگل کے مطابق صارفین ایپ کی مدد سے ایک ساتھ 100 تصاویر اکٹھا کر سکیں گے۔ تاہم، صارفین کو تصاویر کو ترتیب دینے کے لیے PhotoStack استعمال کرنے سے پہلے تصاویر کا بیک اپ لینا چاہیے۔ یہ فیچر فون میں محفوظ کردہ تصاویر پر کام نہیں کرے گا۔

Leave a reply